Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کے مقابلے میں عوامی استقامت کی قدردانی

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں عوامی استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے یمنی مجاہدین کی زیادہ سے زیادہ حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ہفتے کی شب عید فطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عوام کی جانب سے یمنی مجاہدین کی حمایت کو جارح قوتوں کے مقابلے میں کامیابی کا اہم ترین عامل قرار دیا ہے۔
 انہوں نے ملک کی خودمختاری کے دفاع اور عوام کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے محاذ جنگ پر لڑنے والے مجاہدین کی پشت پناہی کو بھی انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام کا یقین اور مجاہدین کے لیے ان کی بھرپور حمایت، آل سعود حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی حامیوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
 سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں عوامی حکومت کے قیام کو روکنے اور خطے میں اسلام دشمنوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کے ملک کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
 سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
 یمن پر دو سال سے زائد عرصے  سےجاری سعودی جارحیت میں بارہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر ہونا پڑا ہے۔
سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
 

ٹیگس