Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • یمنی محاصرے سے اسرائیلی شپنگ کمپنی زیم کے منافع میں 89 فیصد کمی

صہیونی اخبار "کیلکالسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے باشندوں کی حمایت میں یمنی فوج کے توسط سے صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی کے سبب، اسرائیل کی بڑی شپنگ کمپنی "زیم" کے منافع میں نواسی فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی اقتصادی اخبار کیلکالسٹ کے ساتھ انٹرویو میں، زیم کے مینیجنگ ڈائرکٹر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ زیم Zim کے خالص منافع میں اس سال کی تیسری سہ ماہی میں نواسی فیصد کی کمی واقع ہوئی ہےکہا کہ ہمیں پیچیدہ جغرافیائی سیاسی حالات اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے اور ہم آبنائے باب المندب کے راستے اپنے بحری سفر کو بحال کرنا چاہتے ہیں کہ جو یمن کی ناکہ بندی کی وجہ سے اب تک ہمارے بحری جہازوں کے لیے بند ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ہم نہر سویز کے راستے سے ایلات بندرگاہ یا ام الرشراش کے ذریعے جہاز رانی کی سرگرمیوں کو دوبارہ فعال کرسکتے ہيں -

واضح رہے کہ یمنی فوج کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی سمندری ناکہ بندی کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں ام الرشراش کی اہم بندرگاہ دیوالیہ ہو گئی ہے اور غاصب حکومت کی شپنگ کمپنیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس