Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوج پر یمن کے جوابی حملے

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جیزان کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے میزائل حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے فوجی ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائیل حملے میں سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہو گئی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی فوج کے ایک یونٹ نے جنوبی یمن کے صوبے تعز کے علاقے المخا کے نواحی گاؤں النوبہ پر گولہ باری کی جس میں ایک عام شہری شہید جبکہ ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

سعودی فوج کی گولہ باری میں متعدد رہائشی مکانات بھی منہدم ہو گئے۔

سعودی عرب کے جارح طیاروں نے بھی صوبہ نہم کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

ٹیگس