عراق: شفا کا علاقہ بھی داعش کے قبضے سے آزاد
Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
عراق کے نینوا آپریشنل کمانڈ نے کہا ہے عراقی فوج نے موصل کے مغرب میں شفا کے کئی علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل رشید یاراللہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے شہر موصل اب تقریبا پورا آزاد ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز اس شہر سے صرف دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائی انجام پائی ہے۔
عراقی پولیس بھی موصل کے قدیم علاقے میں تیز رفتار پیشقدمی کے ساتھ مغربی موصل میں دریائے دجلہ کے ساحل تک پہنچ گئی ہے، اس طرح دونوں طرف سے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا ایک دوسرے سے مل جانا، شہر موصل کی مکمل آزادی کے مترادف ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں موصل سے داعش کے قبضے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔