عراق میں داعش کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں، عمار حکیم
Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
عراق کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنما اور مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں داعش کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
مشہد مقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عمار حکیم نے کہا کہ داعش کے لیے عراق میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور اسلام کے سپاہیوں نے ملک کے تمام علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
انہوں نے اسلامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے علاقے کی خبروں کو مناسب کوریج دیئے جانے کی بھی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حامی ذرائع ابلاغ اپنے مفادات کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کر رہے تھے۔