امیر کویت کو امیر قطر کا جواب
Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
قطر کے وزیر خارجہ نے بعض عرب ممالک کی پابندیوں کے حوالے سے امیر قطر کا جواب امیر کویت کے حوالے کر دیا۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے پیر کو کویت کا دورہ کیا اور امیر کویت سے ملاقات کر کے قطر سے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے مطالبات کا جواب پیش کر دیا-
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے کویت کے توسط سے اپنے مطالبات کی فہرست امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفه آل ثانی کو پیش کی تھی-
قطر کے وزیر خارجہ نے ایسے عالم میں کویت کا دورہ کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر بدھ کے روز قاہرہ میں ایک اجلاس تشکیل دیں گے اور اس میں قطر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے غور کریں گے-