مصر میں خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
مصر میں فوجی چوکیوں پر ہونے والے خود کش حملے میں ایک اعلیٰ افسر سمیت 26 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شمالی صوبے سینا میں البرتھ کے گاؤں رفح میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے فوجی چوکیوں پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ افسرسمیت 26 اہلکار جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے دہشتگرانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔