Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب اور مکہ مکرمہ کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کی کوشش

صیہونی حکومت تل ابیب اور مکہ مکرمہ کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک صیہونی نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے وزیر مواصلات تل ابیب سے مکہ کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے کے لئے سعودی حکام کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیرمواصلات ایوب قرا نے کہا کہ اس وقت تل ابیب اور مکہ کے درمیان پرواز شروع کرنے کے مطالبے کا اچھا موقع ہے اور وہ نہایت سنجیدگی سے اس کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل کے وزیرمواصلات نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سلسلے میں انھوں نے سعودی عرب، اردن اور دیگر ممالک سے مذاکرات کئے ہیں کہا کہ ان ممالک کے حکام بھی تل ابیب سے مکہ کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے پر مائل ہیں۔
حالیہ مہینوں میں سعودی عرب سے اسرائیل کے نزدیک ہونے اور سعودی حکام کی تل ابیب سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے بارے میں رپورٹیں سامنے آتی رہی ہیں۔

ٹیگس