Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • لبنان: عرسال کا بیشتر علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے ملک کے مشرقی پہاڑی علاقے عرسال کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جبہت النصرہ کے دہشت گرد وہاں سے پسپا ہو گئے ہیں۔

 المنار ٹیلی ویژن کے مطابق اتوار کو تیسرے روز بھی عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے لبنان کی تحریک مزاحمت نے ستر فی صد سے زیادہ علاقے کو آزاد کرا لیا۔

لبنانی فوج کے توپ خانے نے بھی ضہر الصفا نامی علاقے میں بمباری کر کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے مشرقی عرسال کے علاقے حقاب الخیل میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ایک کمانڈ سینٹر بھی قبضہ کر لیا۔ دہشت گر گرد گروہ جبہت النصرہ نے عرسال کے علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اپنے ایک سو چودہ عناصر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

ادھر شام کے علاقے القلمون کا بھی چھیاسٹھ فی صد علاقہ جبہت النصرہ دہشت گردوں کے کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔

ٹیگس