Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت پر زور

حماس کے سربراہ نے مسجد الاقصی کی حمایت میں اسرائیل پر دباؤ میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے اسلامی اور عرب ملکوں کے رہنماؤں اور سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر مسجد الاقصی کے خلاف اپنی ناپاک سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے لہذا تمام ممالک کو مسجد الاقصی کی حمایت میں عملی قدم اٹھانا ہوں گے۔
اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت مسجدالاقصی پر مکمل قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصی کو وقت اور جگہ کے لحاظ سے یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم اور اس کے انتظام میں اپنا کردار بڑھانا اور اسلامی اوقاف کے تاریخی کردار کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حماس کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی اور عرب ملکوں کے پاس سفارتی، قانونی اور ابلاغیاتی طاقت موجود ہے اور آج مسجد الاقصی کی صورتحال، اسلامی ملکوں کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی متقاضی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک فلسطینی عوام کے موقف کی حمایت کریں گے تاکہ اسرائیل کو اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔

ٹیگس