Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج نے الجابری فوجی اڈے اور اسی طرح جیزان میں سعودی عرب کے زیر کنٹرول تین علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کل الجابری فوجی اڈے اور اسی طرح جیزان میں الفریضه، ملحمه اورالغاویه کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ہونے والی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں سعودی فوجی سازو سامان اور ہتھیار مال غنیمت کے طور پر ان کے ہاتھ لگ گئے۔

دوسری جانب نجران کے علاقے رقابه السدیس میں بھی یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کے حملوں میں کئی سعودی فوجی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں تقریبا چالیس ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس