Jul ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • بغداد کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے ، گیارہ جاں بحق  اور زخمی

عراقی پولیس نے کہا ہے کہ بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مسلح افراد کے حملوں میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں

عراقی پولیس افسر سعدکاظم نے کہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے جنوبی بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ایک شہری کو جاں بحق اور دو دیگر کو زخمی کردیا- عراقی پولیس عہدیدار کے مطابق جنوب مغربی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور شمال مشرقی بغداد کے الطالبیہ اور شمالی علاقے الحریہ میں مسلح افراد کے حملوں میں تین عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں- رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک عراقی شہری مغربی بغداد کے شاپنگ مال   کے قریب ہونے والے بم دھماکےمیں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے- عراقی پولیس کی گشتی ٹیم کو مشرقی بغداد کے الکمالیہ علاقے میں ایک لاش ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا- دوعام شہری ابوغریب کے علاقے میں بلڈنگ میٹیریئل فروخت کرنے والی دوکان کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں-

ٹیگس