Aug ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: 40 طالبان اور5 عام شہری ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ميں طالبان کے حملے ميں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

افغانستان کے مقامی اہلکاروں کے مطابق ايک خود کش بمبار نے منی ايکسچينج مارکيٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا ليا، جس کے بعد طالبان دہشتگردوں اور سکيورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 12گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 40 طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 2 ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ  ہلمند کی صوبائی کونسل کی ايک رکن رضيہ بلوچ کے بقول جمعے کی صبح ضلع گريشک ميں ہونے والی اس کارروائی ميں تین سکيورٹی گارڈ اور دو ديگر افراد ہلاک ہوئے۔

کہا جا رہا ہے کہ طالبان اس حملے ميں ممکنہ طور پر ضلعی گورنر کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

 

ٹیگس