یمنی فوج کا حملہ، 100 سے زیادہ سعودی فوجی ہلاک و زخمی
یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں کے حملوں میں سو سے زیادہ سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور انصاراللہ کی میزائل یونٹ نے سنیچر کی رات جنوبی سعودی عرب کے عسیر نامی علاقے میں واقع علب کے فوجی اڈے کو زلزال دو اور کیتوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ توپخانے کی گولہ باری کے نتیجے میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے علب فوجی اڈے کے مشرقی علاقے قعمہ الشیخ میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پردو اروگان ، ایک زلزال اور کئی کاتیوشا میزائل فائر کرنے کے ساتھ ہی گولہ باری بھی کی۔
یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائلی حملوں میں سعودی اتحادی فوجیوں کو بھاری جان نقصان بھی پہنچا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے ایک بریکینگ نیوز میں یمن کے صوبہ الجوف کے شہرالمتون کے حام نامی علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر فوج اور رضاکار فورس کے اچانک حملوں کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔