Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائلی حملہ

یمن کی سرکاری فوج نے جیزان کےعلاقے میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمن کی فوج نے جیزان کے علاقے المعزاب شہر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 میزائل داغے ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودی جارحیت روکنے کے مقصد سے تعز میں ذباب اور شمالی یختل سمیت کئی علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

 دوسری جانب یمن کے اسنائپر شوٹرز سعودی عرب کی فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اس میں سوار کئی مسلح افراد کو زخمی یا ہلاک کرنےمیں کامیاب رہے۔ سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے سرحد کے میدی علاقہ میں بھی سعودی ٹھکانوں پر  شدید گولی باری کی اور جارح سعودی فوجیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پراپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے دوران اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے بے گھر ہوچکے ہیں۔

ٹیگس