Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان:235  یرغمالی رہا 60 جاں بحق

افغانستان کے شمالی صوبہ سرپل میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 235 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح الله امانی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس صوبے کے قبائلی رہنماوں کی ثالثی کے بعد 235 افراد کو آزاد کردیا جنھیں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رہا شدہ افراد سرپل شہرآ گئے ہیں تاہم کچھ افراداب بھی میرزاولنگ میں ہیں۔ آزاد ذرائع کے مطابق تقریبا 100 کے قریب افراد جن میں زیادہ تر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے میرزاولنگ گاوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور افغان حکام کے کہنے کے مطابق ہفتہ کے روز درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں طالبان اور داعش نے ہفتہ کے روز 150 کنبہ کے لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اور تقریبا 60 کے قریب افراط کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں تاحال نہیں دی گئیں۔

ٹیگس