Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں سولہ افغان شہری جاں بحق

مشرقی افغانستان پر امریکہ کے فضائی حملے میں سولہ عام شہری مارے گئے ہیں۔

 افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دہ بالا ڈویژن کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے پائین نامی علاقے میں رہائشی مکانات پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں کم سے کم دو رہائشی مکانات تباہ اور سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں جلال آباد کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے تاحال اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
 تین ہفتے پہلے بھی امریکی  لڑاکا طیاروں نے صوبہ ہلمند  کے گریشگ ڈویژن میں افغان پولیس کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس میں درجنوں پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
افغانستان کے عوام غیر ملکی فوجیوں اور ان کی خود سرانہ کارروائیوں کو اپنے ملک کی بدامنی کا اصل سبب قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس