سعودی عرب کے دس لڑکا طیارے تباہ
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
سعودی حکومت نے جنگ یمن کے دوران اپنے دس جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔
عراقی ٹیلی ویژن الاتجاہ کے مطابق، سعودی حکام نے دس جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں سے سات طیارے متحدہ عرب امارت، بحرین اور مراکش کے تھے۔ادھر یمنی پریس نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ملک کے سابق امیر کے بیٹے حمدان بن زائد آل نہیان کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے بھی اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی یمن کے صوبے شبوہ میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔