Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حملے میں دو سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی علاقے جیزان میں دو سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے توپ خانے نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں الکرس اور سودانہ کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوج ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج کے توپ خانے کی گولہ باری میں، مثعن میں قائم سعودی فوجی چیک پوسٹ کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔جنگ یمن کے آغاز سے اب تک دسیوں سعودی فوجی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی فوج کا ایک دستہ سمندری راستے سے جنوبی یمن میں داخل ہوگیا ہے جس کا مقصد عدن کے گورنر ہاؤس، ایئر پورٹ، اور المعاشیق محل کا انتظام اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔یہ کارروائی یمن کے مفرور صدر عبدالربہ منصور ہادی اور صوبہ عدن کے گورنر عبدالعزیز المفلحی نیز متحدہ عرب امارات کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد سامنے آئی ہے۔اس سے پہلے عبدالربہ منصور ہادی اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

ٹیگس