Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا عندیہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔

قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش، سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے خواہاں ہیں۔
گزشتہ سال بھی اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا لیکن سعودی عرب کی جانب سے عالمی ادارے کی مالی امداد منقطع کرنے کی دھمکی کے بعد، اس وقت سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس فہرست سے سعودی عرب کا نام عارضی طور پر نکال دیا تھا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے۔

ٹیگس