Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد اور القاعدہ کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب پر میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ اور توپ خانے نے، ملک کے خلاف جارحیت کا جواب دیتے ہوئے، جنوبی سعودی عرب میں واقع متعدد فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق، یمنی فوج نے ، ملک کے شمال مغربی صوبے حجہ کے ضلع میدی کے تمام علاقوں کو سعودی اتحاد کے فوجیوں سے واپس لے لیا ہے۔یمنی فوج نے ملک کے جنوبی صوبے البیضا کے علاقے الزاھر میں قائم سعودی اتحاد اور القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں میں زاہر کے علاقے میں سعودی فوج اور القاعدہ کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ایک بڑے علاقے کو آزاد کرالیا گیا ہے۔اس حملے میں سعودی اتحاد اور القاعدہ کے کم سے کم بیس عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کرلیا ہے۔

ٹیگس