علاقائی امن کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہے: قطر
قطر نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے بروسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار قیام امن و سلامتی کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے۔
انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ خطے کو پُرامن رکھنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف ناکہ بندی میں شامل چار عربی ممالک کے حوالے سے کہا کہ قطر کو گھیرے میں لینے والے ممالک کوئی اور نقطہ نظر کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی اپنے ملک میں دوسروں کو مداخلت کرنے دے گا۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نے ابھی تک چار عرب ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات کا جواب نہیں دیا۔