سعودی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان میں سعودی فوج کے ایک ٹھکانے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں کے چلائے ہوئے میزائل جازان میں واقع سعودی عرب کی فوجی چھاونی بوابہ الموسم پر لگے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے طوال میں واقع قنبور نامی سعودی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ان میں حملوں میں متعدد سعودی فوجیوں کے علاوہ سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمن کے صوبے الجوف میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب میں بھی سعودی اتحادی فوج کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔سعودی عرب نے اپنے بعض اتحادی ملکوں کے تعاون اورامریکہ کی ایما پر یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔