Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج کی کارروائی

یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سنیچر کی صبح سعودی عرب کے جیزان کے جنوبی الموسم نامی علاقے میں سوڈانی فوج کے اڈے پر قاہر دو ایم بیلسٹک میزائل فائر کیا۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل قاہر دو ایم نوعیت کا تھا جو پوری طرح اپنے نشانے پر لگا۔اس حملے میں کئی جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے صرواح علاقے میں یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں کے میزائلی حملے میں سعودی جارح اتحاد سے وابستہ فوجی بریگیڈ کا کمانڈر محمد علی الجرادی اور سترہ سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
صوبہ تعز میں بھی سعودی اتحاد سے وابستہ کچھ فوجی جو صوبے کے مغربی علاقے الہاملی کی جانب لشکرکشی کا ارادہ رکھتے تھے، یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ٹیگس