سعودیوں کے ہاتھوں قطری شہری کو زد و کوب کرنے کا متنازعہ ویڈیو
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک ویڈیو نے سعودی عرب اور قطر کے ذرائع ابلاغ کے درمیان ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
العالم ٹی وی نے قطر کی وطن نامی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں کسی بیابان میں ایک دست بستہ قطری شہری کوکچھ سعودی نوجوان زد و کوب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سعودی شہری، قطر کے دست بستہ شہری پر سعودیوں کی توہین کا الزام لگا رہے ہیں جسے قطری شہری مسترد کررہا ہے۔
درایں اثنا محدہ عرب امارات سے وابستہ ارم نیوز نے اس ویڈیو میں کئے جانے والے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ یہ ویڈیو قطر کے انٹیلیجنس ادارے نے تیار کیا ہے اور جو لوگ قطری نوجوان کو زد و کوب کررہے ہیں وہ قطر کے ادارہ انٹیلیجنس کے اہلکار ہیں۔
سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے اس متنازعہ ویڈیو پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔