میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کابل میں مظاہرے
Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
کابل میں طلبہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
نسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طلبہ نے میانمار کی حکومت کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے احتجاج کے طور پر کابل یونیورسٹی بھی بند رکھی- اس سے قبل افغانستان کی وزارت خارجہ اور پارلیمنٹ نے بھی میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پرحملوں کی مذمت کی تھی۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کے حملوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔