Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • کردستان میں ریفرنڈم منسوخ کرنے کی اپیل

عراق کی البدر تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے، کردستان ریجن کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ علیحدگی کے لیے کرایاجانے والا ریفرنڈم منسوخ کردیں

کردی زبان کے ٹیلی ویژن روداؤ کو انٹرویو دیتے ہوئے البدر کے جنرل سیکریٹر ہادی العامری کا کہنا تھا کہ کردستان ریجن میں علیحدگی کے ریفرنڈم کے نتیجے میں ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔انہوں نے کردستان ریجن کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ریفرنڈم کے بجائے معاملات کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ ٹھوس مذاکرات کا آغاز کریں۔ہادی العامری نے کہا کہ بغداد حکومت ملک کی تقسیم کے حق میں نہیں ہے اور اگر نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کی جائے تو معاملات حل ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب عراقی نیشنل کانگریس نے بھی اپنے ایک بیان میں متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے وہ مسائل اور اختلافات کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔قابل ذکر ہے کہ عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کی جانب سے پچیس ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد پر اصرار کے بعد عراقی حکومت اور ملک کی سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس