Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ دھماکے

دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی پے در پے کامیابیوں کے بعد تکفیری عناصر نے عراق کے مختلف شہروں میں دھماکوں اور عام شہریوں کا قتل عام تیز کر دیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالہ کے مقدادیہ علاقے کے ایک شاپنگ مال میں دہشتگردانہ دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ میں مزید تفصیلات کی جانب اشارہ نہیں کیا گیا ہے- سنیچر کو بھی کرکوک کے عدن نامی محلے میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے-

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنوب مشرقی تکریت میں الدور کے ایک رہائشی کمپلکس میں واقع اسکول کے اندر داعش کے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنادیا-

 

ٹیگس