لیبیا کا شہر صبراتہ، داعش کے قبضے سے آزاد
Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
لیبیا کی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر صبراتہ کو دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ مسلح ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
لیبیا کی فوج نے داعش سے وابستہ مسلح ملیشیا کو صبراتہ شہر سے پیچھے دھکیلنے کے بعد، مختلف محلوں اور شہر کے وسیع علاقے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔لیبیا کی فوج نے صبراتہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش بھی ناکام اور داعشی ملیشیا کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔صبراتہ شہر میں اتوار کے روز سے لیبیا کی قومی فوج اور داعش سے وابستہ مسلح ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی تھیں۔