Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں شامی شہری جاں بحق

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام کے صوبے دیرالزور کے شہر الصور میں فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے امریکی اتحاد کے حملوں میں کم سے کم تین عام شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔امریکی حملے میں علاقے کے بنیادی ڈھانچے اور رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔رواں سال جون کے مہینے میں بھی نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے مغربی شام کے شہر رقہ پر بمباری کی تھی جس میں سترہ عام شہری مارے گئے تھے۔امریکہ اور اس کے چند اتحادیوں نے اقوام متحدہ اور شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر، داعش کے خلاف جنگ کے نام پر شام کے مختلف شہروں پر بمباری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں عام شہری یا شامی فوجی ہی مارے جا رہے ہیں۔

ٹیگس