صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی
Sep ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
غرب اردن کے شہر بیت لحم پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور اس علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کی رات بیت لحم میں واد شاہین کے علاقے میں فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کر دیا۔صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں اور صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی نوجوانوں کی حالت نازک ہو گئی۔دوسری جانب صیہونی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بیت لحم کے قریب اس کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ریڈیو اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ جمعے کے روز گر کر تباہ ہوا۔چار روز قبل بھی الخلیل اور بیت لحم کے علاقوں میں اسرائیل کے دو جاسوس طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔