Sep ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان کی جانب سے آیت اللہ العظمی سیستانی کی سفارشات کا خیر مقدم

عراقی کردستان کی پارلیمینٹ نے حالیہ ریفرنڈم کے بارے میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی سفارشات کا خیرمقدم کیا ہے۔

عراق کے بزرگ  مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے جمعے کے روز مشورہ دیا کہ اختلافات کو عراقی آئین کے مطابق حل کیا جائے اور کوئی نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں آئینی عدالت ہی کوئی آخری فیصلہ کرے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ کردوں کے حقوق کے تحفظ اور صورت حال کو پرسکون بنانے کے بارے میں وہ آیت اللہ العظمی سیستانی کی پہل کا خیرم مقدم کرتے ہیں - سومریہ نیوز بھی اعلان کیا ہے کہ کردستان کی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کردستان کی علیحدگی کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے فیصلوں کے جواب میں ایک اجلاس تشکیل دیا۔عراق کی وزارت عظمی کے دفتر نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے موقف کے اعلان کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک بیان میں اختلافات کے حل میں عراقی آئین اور آئینی عدالت سے رجوع کئے جانے کے بیان کا خیرقدم کیا۔واضح رہے کہ حکومت عراق اور عالمی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود مسعود بارزانی کے ذاتی محرکات کے ساتھ عراقی کردستان میں پچّیس ستمبر کو اس علاقے کی عراق سے علیحدگی کے بارے میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

ٹیگس