Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل عراقی کردستان کی علیحدگی کے حامی ہیں : سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عراق سے کردستان کی علیحدگی کی حمایت کررہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب عاشور کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے داعشی منصوبہ ناکام ہونے کے بعد علاقے کی تقسیم کی سازش پھر سے شروع کر دی ہے۔


سید حسن نصراللہ نے کہا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں ریفرنڈم کے مسئلے کا اس علاقے کے عوام کی سرنوشت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ نسلی بنیادوں پر علاقے کو تقسیم کرنےکی کوشش ہے۔
سید حسن نصراللہ نے عراقی کردستان سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کو ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی حکام کو خبردار کیا کہ علاقے کی تقسیم کا منصوبہ بہت جلد سعودی عرب تک پہنچ جائےگا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ علاقے کے ہر ملک سے زیادہ سعودی عرب میں تقسیم کے حالات فراہم ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ کرد سیاستدانوں نے صرف اپنے خاص مفادات کے تحت کردستان کی علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کرایا ہے اور انھیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
سید حسن نصراللہ نے لبنان میں سیاسی استحکام اور موجودہ امن و امان کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور ایک بار پھر سعودی حکام کو خبردار کیا کہ وہ لبنان کو علاقائی و داخلی اختلافات میں الجھانے کی کوشش نہ کریں۔

ٹیگس