Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی آبادکاروں کی یلغار

صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے ایک بار پھر مسجدالاقصی کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطن کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار، پیر کو باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسلام مخالف نعرے لگائے-

اس حملے کے بعد صیہونی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں- مسجدالاقصی، شہر بیت المقدس میں اسلامی - فلسطینی تشخص کی آئینہ دار ہے لیکن صیہونی حکومت اکثر اس مقدس مقام کی اہانت کرتی ہے اور اسے اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی ہے-

صیہونی آبادکار مسجدالاقصی کے اسلامی و عیسائی تشخص کو ختم کر کے اسے صیہونی تشخص دینا چاہتے ہیں-

ٹیگس