صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی
Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے مشرقی رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہروں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف پلاسٹک کی گولیوں، ساؤنڈ بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ 11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین سے ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کردیا ہے۔