غرب اردن میں ایک ہزارصیہونی بستی قائم کرنے کا منصوبہ
غاصب صیہونی حکام نے غرب اردن میں صیہونی بستی قائم کرنے کے لئے ایک ہزار سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی ہاؤسنگ کی وزارت نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے غرب اردن میں ایک ہزار مکانات تعمیر کئے جانے کی خبر دی ہے۔
چھبیس فروری کو اردن کے عقبہ اجلاس کے بعد صیہونی حکام نے غرب اردن میں بارہ سو اڑتالیس مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
اس سلسلے میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے کہا ہے کہ انتہا پسند غاصب حکومت صیہونی بستیاں تعمیر کر کے ایک ایسی آزاد فلسطینی مملکت کا قیام روکنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں تقریبا سات لاکھ صیہونی دو سو اناسی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔