Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی حملے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی

سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ضلع باقم میں رہائشی مکانات پر بمباری کی۔ سعودی بمباری میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ تعز میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے اپنے بعض اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو سال سے زیادہ عرصے سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس