Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • عراق کی مرکزی حکومت کردستان کی سرحدوں کا انتظام سنبھالے گی

عراق کی خصوصی سرحدی کمیٹی نے کہا ہے کہ اعلان کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے فیصلے کے مطابق عراقی کردستان کے علاقے میں واقع سرحدی گذرگاہوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق سرحدی گذرگاہوں سے متعلق خصوصی کمیٹی کے سربراہ سودانی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی سے ملنے والی عراقی کردستان کی تمام سرحدی گذرگاہوں اور ہوائی اڈوں کا انتظام مرکزی حکومت کے اختیار میں آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی رو سے عراقی کردستان میں قائم تمام غیر رسمی گذرگاہوں کو بند کرنے کا اختیار بھی بارڈر سیکورٹی فورس کے پاس ہو گا۔
عراق کی قومی ایئرلائن نے بھی اپنے ایک بیان میں عراقی کردستان کے شہروں سلیمانی اور اربیل سے مسافروں کو لانے لے جانے کے لیے خصوصی آپریشن روم قائم کر دیا جس کا مقصد مذکورہ ہوائی اڈوں پر ممکنہ طور پر پھنس جانے والے مسافروں کو مشکلات سے بچانے کی غرض سے انجام پایا ہے۔
عراقی کردستان میں ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد عراق کی مرکزی حکومت نے مقامی حکومت کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس علاقے کو پہلے ہی نو فلائی زون قرار دیا جا چکا ہے۔

ٹیگس