Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق کے شہر حویجہ میں ڈھائی سو سے زائد دہشت گرد ہلاک

شمال مغربی عراق کے شہر حویجہ کی آزادی کے آپریشن میں دوسو ستر دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شمالی عراق میں داعش کے زیر قبضہ آخری شہر حویجہ کی آزادی کا آپریشن اکیس ستمبر کو شروع ہوا تھا اور پانچ اکتوبر کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔حویجہ آپریشن میں عراقی فوج، انسداد دہشت گردی فورس، رپیڈ ایکشن فورس، پولیس اور عوامی رضاکارفورس نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران چھے سو چالیس مربع کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا - اس دوران ہونے والی لڑائیوں میں دوسو ستر سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔جویجہ کی آزادی کے بعد داعش کےعناصر شام کی سرحد کے قریب واقع علاقوں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج نے مغربی رمادی کی ایک فوجی چھاونی پر دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے خود کش حملہ آور کو چھاونی کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ٹیگس