Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حماس اور الفتح نے قومی آشتی معاہدے پر دستخط   کر دیئے

فلسطینی تحریک حماس اور الفتح نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قومی آشتی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

حماس اور الفتح کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت غزہ میں عام شہریوں کی حفاظت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے تین ہزار پولیس اہلکار غزہ میں مقبوضہ فلسطین اور مصر سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کی غرض سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس آئندہ ماہ غزہ کا دورہ کریں گے جو گزشتہ دس سال میں ان کا پہلا دورہ غزہ ہوگا۔

حماس اور الفتح کے درمیان قومی آشتی کے مذاکرات منگل سے قاہرہ میں شروع ہوئے تھے۔

حماس اور الفتح کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مصر میں ہونے والے قومی آشتی کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس