Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی اور امریکی طیاروں کے حملے، بیس یمنی شہری شہید

یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر غمر میں سعودی اور امریکی ہوائی حملوں میں کم سے کم بیس عام شہری شہید ہو گئے۔

یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر غمر میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں کم سے کم بیس عام شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے- ان حملوں میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا-

صوبہ صعدہ کے ہی فخرہ کے رہائشی علاقے پر کلسٹر بموں کے حملے میں پانچ یمنی بچے بری طرح زخمی ہو گئے-

جارح ملکوں کے بمبار طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مغرب میں شدا نامی سرحدی شہر کے مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنایا اور اس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا-

سعودی اور امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ میں بھی عبس شہر کے الجر رہائشی محلے پر بمباری کی جس میں کم سے کم چار عام شہری شہید ہو گئے-

سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے جمعے کو یمن کے دو سرحدی شہروں میدی اور حرض پر بیس مرتبہ بمباری کی-

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں صوبہ الجوف کے خب اور الشعف علاقوں میں سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد سعودی فوجی اور سعودی اتحادی فوج کے کئی اہلکار ہلاک ہو گئے-

یمنی فوج کے اسنائپروں نے بھی دارالحکومت صنعا کے نہم، صوبہ تعز کے مرکزی شہر مآرب اور الجوف صوبے نیز سعودی عرب کے سرحدی شہر عسیر میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم بائیس سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادی فوجی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج نے سعودی عرب کے کرائے کے ایک فوجی کمانڈر ابراہیم المنصوب کو بھی جنوبی علاقے الضالع میں ہلاک کر دیا-

 

ٹیگس