Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن میں ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد 8 لاکھ

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کا محاصرہ کئے جانے کی وجہ سے یمنی شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اب تک چودہ ہزار افراد مختلف بیماریوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں-

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جارح ملکوں نے یمن کے لئے ادویات کی ترسیل پر بھی پابندی لگا دی ہے اور جو دوائیں یمن میں پہنچتی بھی ہیں وہ کئی مہینے تک جیبوتی میں رکی ہوئی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خراب ہو جاتی ہیں-

اس درمیان یمن کی اعلی تعلیم کی وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جارح ملکوں نے یمن کی اعلی تعلیم کے مختلف شعبوں کو بے پناہ نقصان  پہنچایا ہے-

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یمن کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوششوں کے تحت جمعے کی رات سعودی عرب پہنچے ہیں-

 

ٹیگس