عراقی فوج پر مسعود بارزانی کے آلہ کاروں کے حملے
عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کی فورسز نےعراقی فوج پر توپخانے اور راکٹوں سے حملے کئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے کل رات آلٹن کیپری کے علاقے پردہ پر کئے گئے۔ آلٹن کیپری کرکوک میں بلند ترین علاقے پر واقع ہے اورمسعود بارزانی کی فورسز نے جمعہ کے روز بھی جرمن ساخت کے میزائل اس علاقے پر داغے جس کے نتیجے میں کئی عراقی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
جرمنی نے اس قسم کے میزائل کرد فورسز کو دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف استعمال کرنے کے لئے دیا تھا۔
عراقی کردستان کی پیشمرگہ فورسز نے جون 2014 میں داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے بعد کرکوک کے بعض حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ لیکن عراقی فورسز نے 15 اکتوبر2017 اور کردستان میں غیر قانونی ریفرنڈم کرانے کی وجہ سے کرکوک، نینوا اوردیالہ سے پیشمرگہ فورسز کو پسپا کر کے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔