یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی فوجی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جیزان میں الرمضہ الطوال میں سعودی فوجیوں اوران کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں بھی الفواز اور المخروق فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔مغربی یمن میں بھی صوبے حجہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا اور اسے تباہ کردیا۔ یہ حملہ میدی کے علاقے میں کیا گیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حرض اور میدی کے علاقوں پر متعدد بار بمباری کی اور عام شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔