Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، فوجی چیک پوسٹوں پر حملے، متعدد فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان نے فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 13 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے 2 مختلف فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹرلی سمیت خود کار ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ ہرات کے فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جبکہ یہاں بھی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے طالبان جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم ان کی ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

طالبان  کی جانب سے جنوبی صوبے اروزگان کے ضلع چورا میں بھی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2  اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

ٹیگس