Oct ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • بحرین میں پولیس کی گاڑی پر حملہ

بحرین میں پولیس کی گاڑی پر حملے میں کم سے کم نو پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں پولیس کی گاڑی پر یہ حملہ جمعے کی شام کیا گیا۔

بحرینی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ پولیس کی ایک گاڑی پر جد حفص نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

 قابل ذکر ہے کہ بحرین کی ظالم شاہی حکومت مختلف بے بنیاد دعووں سے سیکورٹی انتظامات بڑھانے کی فکر میں رہتی ہے تاکہ سیاسی کارکنوں کی  وسیع پیمانے پر سرکوبی جاری رکھ سکے۔  

بحرینی  حکومت نے اسی بہانے سے ملک میں نماز جمعہ کے اجتماع پر بھی پابندی لگا رکھی ہے اور گزشتہ روز بھی مسلمان عوام کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کی تحریک جاری ہے جس کے دوران ظالم شاہی حکومت کے کارندوں نے سو سے زائد حریت پسندوں کو شہید، ہزاروں کو زخمی اور ہزاروں دیگر کو جیلوں میں بند کر دیا ہے جن میں ملک کے متعدد ممتاز مذہبی اور سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔

ٹیگس