Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • تمام علاقوں میں حکومت کی رٹ قائم کریں، عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر کی سرحدی گزرگاہوں کی از خود نگرانی کرے گی۔

بغداد میں وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سیاسی اور سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان کے علاقے کی حکومت، سیکورٹی معاملات کی مرکزی حکومت کو منتقلی کے معاملے میں سسست روی سے کام لے رہی ہے۔
عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کے لئے تیل کی تمام تر برآمدات کو فوری طور پر مرکزی حکومت کی نگرانی میں دیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو صورت حال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔
انہون نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت خون خرابے اور حالات کی خرابی کی خواہاں نہیں ہے لیکن کردستان علاقے کے بعض عہدیدار اور سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت پرامن طریقے سے ملک کے تمام علاقوں پر اپنا کنٹرول اور نگرانی قائم کرنے کی خواہاں ہے اور عراقی فوج کی موجودگی کے بغیر کشیدگی کو روکنا ناممکن ہے۔

ٹیگس