بحرین کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے اکیس طریقے
حکومت بحرین، ملک کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے خلاف ایذا رسانی کے اکیس سے زائد طریقے استعمال کر رہی ہے۔
انجمن انسانی حقوق بحرین کے سربراہ باقر درویش نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار سیاسی اور انقلابی قیدیوں کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ایذا رسانی کے ایسے اکیس طریقوں کا انکشاف ہوا جنہیں بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار سیاسی اور انقلابی قیدیوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
انجمن حقوق انسانی بحرین کے سربراہ نے کہا کہ چار سو سے زائد سیاسی قیدیوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جارہا۔
دوسری جانب سیکڑوں لوگوں نے ایک ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر علمائے کرام کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ شاہی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں کئے گئے جب بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے مزید دس شہریوں کی شہریت منسوخ اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔