چہلم امام حسین کا پروگرام 32 ممالک سے براہ راست نشر ہو گا
Nov ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
عراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا پروگرام دنیا کے بتیس ملکوں سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ بات عراق کے انفارمیشن اینڈ سائبر اسپیس ورکنگ گروپ کے سربراہ محمدعلی انوشہ نے ارنا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ورکنگ گروپ نے تین ماہ قبل تہران اور کربلا میں اپنے کام کا آغاز کر دیا تھا۔
محمد علی انوشہ نے بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ عراقی حکام نیز بارگاہ حسینی کے اعلی عہدیداروں سے کئی ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اس سال تقریبا دنیا کے مختلف ملکوں کے چھے سو پچاس سے زائد پروڈیوسر اور رپورٹر، نجف کربلا پیدل مارچ کی کوریج کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی فلم اور تصاویر بیرونی دنیا کو ارسال کرنے کے لیے تیرہ یونٹ قائم کئے ہیں جہاں تمام تر سہولتیں موجود ہیں۔