Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • زائرین کی سہولت کے لئے کوت میں ایرانی فیلڈ اسپتال کا افتتاح

اربعین حسینی کی آمد کے موقع پر عراق کے صوبہ واسط کے شہر کوت میں ایران کے فیلڈ اسپتال کا افتتاح ہوگیا ہے

ارنا نے خبردی ہے کہ یہ فیلڈ اسپتال زائرین اربعین حسینی اور مقامی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
 فیلڈ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں بغداد میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی بھی شریک تھے۔
کوت شہر میں قائم کئے گئےایرانی فیلڈ اسپتال کے انچارج رزاقی نے کہاکہ اس اسپتال میں بیس ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ستر افراد اپنی خدمات پیش کریں گے۔
 کوت شہر ان لاکھوں ایرانی زائرین کے راستے میں واقع ہے جو مہران بارڈر سے کربلائے معلی جارہے ہیں۔
 عراق کا شہر کوت ایران کے سرحدی شہر مہران سے قریب ہے۔
 کوت شہر میں ایرانی انجمنوں اور خود عراقی باشندوں نے بھی رضاکارانہ طور پر زائرین کے لئے موکب قائم کئےہیں ۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس سال تیس لاکھ ایرانی زائرین اربعین حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جائیں گے۔

ٹیگس